امن کے لیے براہ راست مذاکرات، اٖفغان حکومت نے 3000 طالبان قیدی رہا کردیئے

اشرف غنی
ترجمان افغان نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ حکومت اب تک مجموعی طور پر 3000 طالبان قیدیوں کو رہا کرچکی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ایس سی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت تین ہزار جنگجوؤں کو طالبان کے حوالے کرچکی ہے۔ مزید طالبان قیدیوں کی رہائی جاری رہے گی، امن کے لیے براہ راست مذاکرات کی طرف پیشرفت پر کاربند ہیں۔

طالبان ترجمان نے 31 مئی کو اپنے ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ ان کے مجموعی طور پر 2284 آزاد ہوچکے ہیں۔ تاہم اب مزید قیدیوں کی رہائی کے بعد تعداد 3000 ہوگئی ہے۔

افغان حکومت اور طالبان مرحلہ وار فریقین کے قیدیوں کو رہا کررہے ہیں۔

اس سے قبل 5 جون کو طالبان نے 38 افغان حکومت کے قیدی رہا کیے تھے، تمام قیدی افغان صوبے نمروز اور فراہ میں قید تھے۔ فریقین نے مزید زیرحراست رہنے والے افراد کی رہائی کی امید ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ قطری دارلحکومت دوحہ میں قائم طالبان آفس میں فریقین کے درمیان مزید قیدیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، طالبان نے بات چیت کی تصدیق کردی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet