اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
یونس خان نے کہا میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں اور انگلینڈ کے ایک مشکل دورے کی صورت میں ایک بار پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔
پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے کہا خوشی ہے کہ یونس خان جیسے قد آور اور شاندار بیٹنگ ریکارڈ کے حامل کرکٹر نے اس اہم دورے کے لیے پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کئی کھلاڑیوں کے لیے مینٹور کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ انگلش کنڈیشنز سے بخوبی واقف بھی ہیں لہٰذا وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے۔
وسیم خان نے کہا کہ یونس خان کی ساکھ اور ان کا ریکارڈ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتیں نکھارنے اور بہترین کرکٹرز بننے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
دورہ انگلینڈ کیلئے 25 جولائی کے بعد کھلاری انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ دورے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا۔ کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کو آپشن دیا گیا ہے کہ وہ دورے سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔