صوبے لوگر میں امریکی ہیلی کاپٹر اور قندوز میں افغان فوجی چیک پوسٹ تباہ

افغانستان میں امریکی حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کو تکنیکی خرابی قرار دیا ہے جب کہ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی امریکی فوجی اہلکار مارے گئے ہیں، امریکی فوجیوں کے انخلا تک ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغانستان میں اب بھی 12 ہزار امریکی فوجی افغان فوج کو ٹریننگ دینے، مدد فراہم کرنے اور عسکری کارروائیوں میں معاونت  کرنے کے لیے موجود ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں