شارٹ ٹرم بزنس رپورٹ: سعودی حکومت نے ملازمین سے متعلق اہم خبر دے دی

محمد بن سلمان
سعودی عرب میں نجی وسرکاری سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد 8.44 ملین ریکارڈ کی گئی جن میں 77 فیصد ملازمین غیرملکی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ’شارٹ ٹرم بزنس رپورٹ‘ کے مطابق گزشتہ سال کے آخری سہ ماہی میں سعودی عرب میں ملازمین کی مجموعی تعداد 8.44 ملین ریکارڈ کی گئی جن میں 77 فیصد غیرملکی ہیں، جو ملازمت کے مختلف شعبوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر المدتی کاروباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں میں تارکین وطن کی تعداد 6.48 ملین تک پہنچ چکی ہے، جو مجموعی طور پر 76.8 فیصد ہے۔ اور اگر دیگر تمام کاروباری شعبوں میں غیرملکی ملازمین کی مجموعی تعداد بتائی جائے تو یہ 77 فیصد بنتی ہے۔

سعودائزیشن کے باوجود سعودی ملازمین کی مجموعی تعداد 1.95 ملین ریکارڈ کی گئی جو 23.2 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد نجی شعبوں میں کام کررہی ہے۔

سعودی عرب میں 3.5 فیصد ملازمین پبلک سیکٹر کے کاروباری شعبوں سے وابستہ ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet