عبادت گاہیں کھولنے کے متعلق برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ

برطانیہ میں 15 جون سے عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دے دی
برطانوی حکومت نے 15جون سے عبادت گاہیں انفرادی عبادت کے لیے دوبارہ کھولنےکی اجازت دے دی، برطانوی وزیر برائے کمیونیٹرزرابرٹ جینرک نے تصدیق کردی۔

 برطانیہ کے مختلف علاقوں میں 15 جون سے تمام عبادت گاہیں کھل جائیں گی، تاہم عبادت گاہوں میں انفرادی طور پر عبادت کی اجازت ہوگی۔ برطانوی وزیر برائے کمیونیٹرزرابرٹ جینرک کا کہنا ہے کہ عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت لاکھوں لوگوں کے لیے باعث راحت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی نماز اداکی جا سکے گی۔

حالیہ دنوں مسلم کونسل آف بریٹن نے 4 جولائی سے مساجد کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت نے 15 جون سے عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے، باجماعت نمازوں کی ادائیگی کے لیے گائیڈلائن کی تیاری جاری ہے۔

برطانوی مسلم کونسل کا کہنا تھا کہ مساجد میں رضا کار سیفٹی آفیسر مقرر کیے جائیں گے جو اقدامات کا جائزہ لیں گے، مساجد میں نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کرنے کا آلہ بھی نصب کیا جائے گا، ہر شخص 2 میٹر کا فاصلہ رکھ کر نماز ادا کرے گا، مساجد میں بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet