مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا
امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ویلسٹن سے نیو کیسٹل کے لیے پرواز بھرنے والا چھوٹا طیارہ قلابازیاں کھاتے ہوئے ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

دو انجن والے پائپر طیارے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، طیارہ 67 سالہ لیری رے پریوٹ اُڑا رہے تھے جو خاندان کے سربراہ تھے اور جہاز انہی کے زیر استعمال تھا۔ حادثے میں 67 سالہ لیری، ان کی بیٹی 43 سالہ جوڈی رے لیمنٹ، داماد 41 سالہ شوان چارلس اور 6 سالہ جڑواں نواسے شامل ہیں۔

حادثے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet