ایرانی صدر حسن روحانی نے عوام کی بڑی غلط فہمی دور کردی، اہم اعلان جاری

ایرانی صدر حسن روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عوام کو طویل عرصے تک کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا،معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

کوروناٹاسک فورس کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ عوام غلط فہمی میں نہ رہیں کورونا پندرہ دن یا مہینے میں ختم ہونے والا نہیں،کورونا کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنا ہو گی،زندگیاں محفوظ بنانے کے لیئے ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وزیر صحت نہ کہیں، عوام شادی اور سوگ سمیت تمام اجتماعات ختم کردیں۔ ایران کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، معاشی سرگرمیاں جاری رکھنا نا گزیر ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام، سعودی حکومت نے عوام کو بڑی سہولت فراہم کردی

گزشتہ روز سعودی عرب میں عوام کی سہولت اور وائرس کا پھیلاوٗ روکنے کےلیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل سبزی اور پھل مارکیٹ کھل گئی۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet