کورونا وائرس: حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ہر بچے کو 55 ہزار فراہم کرنے کا اعلان

کورونا وائرس
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ہر بچے کو 300 یورو حکومت کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کورونا سے متاثرہ اہل خانہ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی تنگ دستی کا شکار ہونے والے گھروں کے لیے 114 ارب پاؤنڈز کا فنڈ مختص کیا ہے۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جرمنی کی معیشت گزشتہ 70 سالوں کے مقابلے میں بدترین صورت اختیار کرگئی ہے ، جس کی وجہ سے شرح نمو کم ہو کر 6.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

جرمن چانسلر انجلا مرکل کا کہنا تھا کہ ’ہم سب مل کر ایک بار پھر ملکی معیشت کو اٹھائیں گے، جرمنی میں 70 لاکھ سے زائد ملازمین اور مزدوروں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کے لیے حکومت نے بہت سارے اقدامات اٹھائے اور ابھی مزید بھی اٹھائے جائیں گے، یکم جولائی سے اکتیس دسمبر تک ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) 19 فیصد سے کم کر کے 16 فیصد کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گاڑیاں بنانے والی صنعت کو بھی خصوصی مراعات دی ہیں تاکہ ہم الیکٹرک کاریں تیار کر کے انہیں دنیا بھر میں فروخت کریں، حکومت گاڑی بنانے والی کمپنیوں کو 5 ہزار 300 پاؤنڈز کی چھوٹ دے گی یا یہ رقم انہیں واپس کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے ہر بچے کو تین سو یورو (55 ہزار ، 392 روپے) حکومت کی طرف سے دیے جائیں گے، تاکہ ہم ایک بار پھر خوش حالی کی طرف لوٹ جائیں اور پھر ملکی معیشت کو مضوط کریں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet