مسجد الحرام کے اطراف سے ہزار وں بھکاری گرفتار

مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی عرب کی پولیس ماہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ماہ رمضان میں جہاں دنیا بھر سے زائرین عمرہ عبادت کا ذوق وشوق لے کر سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں اور مسجد الحرام و مسجد نبوی ﷺ میں عبادات میں مشغول ہو جاتے ہیں وہیں ایسے پیشہ ور بھکاریوں کی بھی کمی نہیں جو اس مبارک ماہ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب آتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امسال سعودی عرب نے ایسے ہی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان پکڑے گئے بھکاریوں کو ابتدائی طور پر تھانے میں رکھا گیا ہے تاہم قانونی سزا کے بعد تمام ملزمان کو ان کے آبائی وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اس کارروائی کے عبد یہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی ﷺ اور دیگر مقدس مقامات سمیت بڑی مساجد کے اطراف بھی بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں گداگری کی حوصلہ شکنی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور ان کی آڑ میں دہشت گرد تنظیمیں بھی فنڈز جمع کرسکتی ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری منظم مافیا کا حصہ ہیں۔ اس لیے کسی کو صدقہ خیرات نہ دیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet