ڈیوڈ ویلی آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے

ڈیوڈ ویلی
انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ویلی اچانک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دستبردار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ویلی ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو لکھنؤ سپر جائنٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈیوڈ ویلی نے گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

ڈیوڈ ویلی گزشتہ ہفتے راجستھان رائلز کے خلاف لکھنؤ کے افتتاحی میچ سے محروم رہے تھے۔

فاسٹ بولر مارک ووڈ کی دستبرداری کے بعد وہ اس سیزن میں لکھنؤ کو چھوڑنے والے دوسرے انگلش کرکٹر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری اس سے قبل پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہیں لکھنؤ کی ٹیم میں ایک لاکھ 23 ہزار ڈالرز کے عوض شامل کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet