محمد عامر کی واپسی اور بورڈ کا ردعمل

محمد عامر کی واپسی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر کو ریٹائرمنٹ لینے سے پہلے ہی منع کیا تھا کہ جلد بازی نہ کریں لیکن وہ انکا فیصلہ تھا تاہم واپسی پر خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرے گا لیکن جسے بھی قیادت کے فرائض سونپے جائیں، اسے پورا وقت ملنا چاہیے۔

بابر کی بطور کپتان واپسی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی.

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہا محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ پاکستان ٹیم کو فائدہ پہنچائے گا۔ دونوں کرکٹرز سے میری اچھی دوستی ہے۔

الیکشن لڑنے سے متعلق سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ ایک جاننے والے صاحب نے پوچھا تھا کہ کیوں نہیں لڑ لیتے جس پر کہا تھا کہ ابھی کچھ کرکٹ باقی پھر دیکھیں گے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہا تھا تو تمام کھلاڑیوں نے بہت سپورٹ کیا۔ فیلڈ میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے کہ کچھ تلخ الفاظ نکلے لیکن کسی نے برا نہیں مانا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی واپس لیے جانے پر سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے ہٹائے جانے کا پہلے سے معلوم تھا، قیادت واپس لیے جانے کا کوئی دکھ نہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet