کورونا لاک ڈاؤن ختم، متحدہ عرب امارات نے دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا، اہم خبر آگئی

دبئی
متحدہ عرب امارات میں سرکاری شعبے کے 50 فی صد سرکاری ملازمین 7 جون تک اپنے کاموں پر واپس آجائیں گے۔

اماراتی حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ سرکاری ملازمین حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔ اماراتی حکومت نے ایک ہفتہ قبل 30 فی صد سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آنے کی اجازت دی تھی۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام حکومت کے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے بتدریج خاتمے اور معمول کے حالات کی بحالی کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔

اماراتی حکومت نے ان ملازمین کی ایک فہرست جاری کی جنھیں دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ قراردیا گیا اور وہ اپنے گھروں ہی سے کام کریں گے۔ان میں حاملہ خواتین ،کم زور قوتِ مدافعت کے حاملین اور دمے اور ذیابطیس ایسے دائمی امراض کا شکار سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ زائد العمر ملازمین اور گریڈ 9 تک زیر تعلیم بچوں کی نگہداشت کرنے والی خواتین یا معذور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خواتین کو بھی سرکاری دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

دفاترمیں لوٹنے والے ان 50 فی صد سرکاری ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دفاتر میں حاضری کے وقت سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet