بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

امام الحق اور بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ساتھی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اپنے بھائی کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

بابر اعظم پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اختتام کے فوری بعد عمرے پر روانہ ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں بابر کی پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی تاہم یونائیٹڈ نے زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا معرکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 روزہ میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز ہے۔ سیریز کا آغاز 18 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet