آسٹریلیا کا سیریز کھیلنے سے انکار، افغان کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آگیا

آسٹریلیا نے تیسری مرتبہ سیریز کے ملتوی ہونےکا اعلان کیا ہے
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک بار پھر سیریز ملتوی کرنے پر افغانستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے تیسری مرتبہ سیریز کے ملتوی ہونےکا اعلان کیا ہے جو مایوس کن ہے، آسٹریلیا ماضی میں ایک ٹیسٹ اور گزشتہ برس ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا سے دوسری مرتبہ سیریز ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی، کرکٹ آسٹریلیا پر آسٹریلوی حکومتی کے دباؤ کو سمجھتے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت اپنی پالیسیوں کو بورڈ پر مسلط نہ کرے، کرکٹ آسٹریلیا فل ممبر بورڈ کو احترام دے اور متبادل حل پر غور کرے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کی تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز رواں برس اگست میں شیڈول تھی۔

تاہم گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ نے جاری بیان میں کہا تھاکہ ہم افغانستان کے خلاف باہمی سیریز ملتوی کر رہے ہیں، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے 12 ماہ کے دوران اپنی حکومت سے رابطے میں ہیں، حکومت نے ہمیں بتایا ہے کہ حالات پہلے سے بھی بدترین ہیں، اس لیے ہم اپنے ماضی کے مؤقف پر قائم ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet