سیاہ فام کی ہلاکت نے امریکہ کو جھنجھوڑ دیا، وائٹ ہاؤس پر تعینات فوج پیچھے ہٹ گئی

امریکہ میں نسلی تعصب کیخلاف جاری ہنگاموں کے دوران کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
امریکہ میں نسلی تعصب کیخلاف جاری ہنگاموں اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے چالیس شہروں میں کرفیو کے باوجود احتجاج، مظاہرے اور پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔

امریکی شہروں لووا اور للی میں جھڑپوں کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جس سے متعدد افراد ہلاک گئے جن میں تین افریقی امریکن بھی شامل ہیں۔

وائٹ ہاوس کی حفاظت پر تعینات فوجی دستے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو ختم کردیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل گارڈز اور پولیس کے دستے بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں اور واشنگٹن ڈی سی کی سڑکیں میٹرو پولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے طور پر وائٹ ہاوس کے باہر رکاوٹیں 10جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم وائٹ ہاوس کمپلیکس کے اردگرد تمام علاقے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹرز شہر کی حفاظت کر رہے ہیں۔ مسئلہ مجرموں، لٹیروں اور انتشارپسندوں کا ہے جو ملک تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست میناپلیس میں جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ہے۔

واشنگٹن میں بھی جارج فلوئیڈ کی یاد میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز نے گھٹنے ٹیک کر مقتول کو خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکی کانگرس کی اسپیکرنینسی پلوسی نے کہا ہے کہ نسلی منافرت کے خاتمے اور پولیس اصلاحات کیلئے پیر کو ایوان میں بل پیش کیا جائے گا۔

جارج فلائیڈ کے قتل پر امریکہ، پیرس، لندن اور برمنگھم سمیت یورپ کے کئی شہروں میں مظاہرے ہو رہے ہیں یونان میں پرتشدد احتجاج اور جلاو گھیراو کے واقعات پیش آئے ہیں۔ امریکہ میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر آسٹریلیا میں بھی شمعیں روشن کی گئی ہیں۔

3 پولیس افسران کو پہلی بارعدالت

امریکی سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیس میں میناپلس کے 3 پولیس افسران کو پہلی بارعدالت میں کیا گیا۔ عدالت نے دس لاکھ امریکی ڈالر کے عوض افسران کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ملزمان پر جارج فلوئیڈ کے قتل میں معاونت کا الزام ہے جب کہ مرکزی ملزم کو آئندہ ہفتےعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet