پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ایلیمنیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے لیگز میچز میں ایک مرتبہ پشاور زلمی کامیاب رہی جبکہ ایک مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان مارا۔