سری لنکا کے سابق کرکٹر لاہیرو تھریمانے خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق لاہیرو تھریمانے کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، کار حادثے میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ رپورٹس کے مطابق لاہیرو تھریمانے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، ان کی گاڑی کو حادثہ سری لنکن شہر انورادا پورا میں پیش آیا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق لاہیرو تھریمانے کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی، حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔