شاداب کا اعظم خان سے متعلق بڑا دعویٰ

شاداب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اعظم خان میچ ونر ہے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ اعظم خان جیسے کھلاڑی کو بہت زیادہ پیار اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اعظم خان میچ ونر ہے اور ہماری ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان جس نمبر پر بیٹنگ کرتا ہے وہاں تسلسل رکھنا مشکل ہے، ہمیں نئے آنے والے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

شاداب خان نے کہا کہ ایک دو میچ کی خراب پرفارمنس پر بھولنا نہیں چاہیے، کھلاڑیوں کو بنانے کے لیے اس کی ناکامیوں پر بھی سپورٹ ضروری ہوتی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بنانے کے لیے اس کی ناکامیوں پر بھی سپورٹ ضرور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ٹاپ ٹو میں فنش نہیں کرپائے، آخری میچز میں ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی جو ہمارے لیے اہم ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ بطور بولر اپنے کھیل میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں، میری بولنگ میں کچھ تکنیکی مسائل تھے جس کی نشاندہی ہوگئی ہے، بولنگ میں جہاں جہاں خامی ہے اسے بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet