راشد خان کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی

راشد خان
افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئر لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں لیگ اسپنر راشد خان کی انجری سے صحتیابی کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

لیگ اسپنر راشد خان آئرلینڈ کیخلاف 15 رکنی افغان اسکواڈ کا حصہ ہیں، آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار تھے اور ری ہیب مکمل کر رہے تھے، فٹ ہونے کے بعد راشد خان افغانستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راشد خان فٹنس مسائل کے باعث پی ایس ایل کے سیزن 9 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet