ملتان سلطانز کی پوائنٹس ٹیبل پر 10 میچوں میں 7 فتوحات کیساتھ 14 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بابراعظم کی پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
سلطانز سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر موجود گلیڈی ایٹرز جمعے کو پہلے ایلیمینیٹر میں تیسرے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے مدمقابل آئے گی۔
کوالیفائر کا فاتح پیر 18 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل 9 کے فائنل میں براہ راست کوالیفائی کرجائے گا جبکہ کوالیفائر کے رنر اپ کے پاس 16 مارچ بروز ہفتہ ایلیمینیٹر 2 میں پہلے ایلیمنیٹر کے فاتح کا مقابلہ کرکے فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ہوگا۔
پی ایس ایل9 پلے آف:
14 مارچ 2024 کوالیفائر: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی
15 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 1: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
16 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 2: (ایلیمینیٹر 1 ونر بمقابلہ کوالیفائر رنر اپ)
18 مارچ 2024 : (فائنل)