سینیٹرمشاہد حسین کاعمران خان کو عام معافی دینے کا مطالبہ

سینیٹرمشاہد حسین
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عام معافی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ لیگی سینیٹر مشاہد حسین سید کا یہ بھی کہنا تھا پی ٹی آئی کا حق ہے کہ مخصوص نشست انہیں ملنی چاہئیں۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے…

قائم مقام چیئرمین سنیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، وہ سیاسی قیدی ہیں، انہیں عام معافی دی جائے۔

لیگی سینیٹر مشاہد حسین سید کا یہ بھی کہنا تھا پی ٹی آئی کا حق ہے کہ مخصوص نشست انہیں ملنی چاہئیں۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی درخواست پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے صدارتی الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet