منگل کو کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو بظاہر درست ثابت نہیں ہوا۔
بھارتی بیٹرز سری لنکن اسپنرز کے جال میں پھنس گئے، پوری بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں 213 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اہم بات یہ ہے کہ تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام رہیں۔
سری لنکا کی جانب سے نوجوان اسپنر دونتھ ولالاج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر اسا لنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر مہیش ٹھکشنا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے اسپنرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اُڑائیں۔
اس کے علاوہ یہ پہلا موقع ہے کہ پوری بھارتی ٹیم ون ڈے میچ میں اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئی۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر شبمن گل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی3 کے ایل راہول 39 پر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ ایشان کن 33 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر سری لنکن اسپنرز کے سامنے زیادہ رنز نہیں بناسکا۔
47 اوورز کے بعد بارش کے باعث میچ تھوری دیر روکا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تھا تاہم 49.1 اوورز میں پوری بھارتی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔