ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

سری لنکا کیخلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔

اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔

کولمبو میں کھیلا جارہا یہ میچ انتہائی اہم ہے، پوائنٹس ٹیبل میں اس وقت بھارت پہلے، سری لنکا دوسرے جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارت آج کا میچ جیتنے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا، جب کہ اگر سری لنکا یہ میچ جیتتا ہے تو اسے فائنل میں رسائی کے لیے صرف پاکستان کو شکست دینا ہو گی کیوں کہ اس کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہوگا۔

اگر پاکستان نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرا دیا تو فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet