ایسا قہوہ جو صرف 10 دن میں موٹاپا بھگائیں

ایسا قہوہ جو صرف 10 دن میں موٹاپا بھگائیں
موٹاپا کسی کو پسند نہیں جو سلم ہیں وہ ایسے ہی رہنا چاہتے اور جو موٹے ہیں وہ سلم ہونا چاہتے ہیں تو آئیے آج ہم آپ کو وہ ترکیب بتاتے ہیں جس سے صرف 10 دن میں موٹاپا اڑن چھو ہو جائے گا۔

متوازن وزن صحت مندی کی علامت اور موٹاپا بیماری ہے جو حد سے بڑھے تو صحت کو کئی سنگین مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جب کہ بعض اوقات موٹاپا جسمانی خوبصورتی کو بھی بدنمائی میں تبدیل کر دیتا ہے اس لیے مرد و عورت کی تفریق کے بغیر کوئی بھی موٹا نہیں ہونا چاہتا۔ اگر کوئی موٹا ہے تو وہ دبلا پتلا ہونے کے لیے کئی جتن کرتا ہے۔

آج ہم آپ کو انتہائی آسان مگر جادوئی اثر والے قہوے کا بتائیں گے جس کے استعمال سے صرف 10 دن میں وزن میں کمی لاکر اسمارٹنس حاصل کی جا سکتی ہے۔

یوٹیوب کی دنیا میں سرِ فہرست آنے والی انفلوئنسر وبیوٹی ایکسپرٹ مریم پرویز کے مطابق یہ قہوہ اُن کا آزمودہ ہے جو 100 فیصد نتائج دیتا ہے اور قہوے کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔

اس قہوے کو تاحال سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین استعمال کر چکے ہیں اور اس پر اپنی مثبت رائے بھی دے چکے ہیں۔

قہوہ بنانے کے لیے اجزا:

سونف، سفید زیرہ، اجوائن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2، 2 چمچ

ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک سے ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا، باریک کاٹ کر پنکھے کے نیچے سکھا لیں

لیموں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو بڑے لیموں کے چھلکے اتار کر باریک کاٹ کر خشک کر لیں۔

اب تمام چیزوں کو ایک ایئر ٹائٹ جار میں بند کرکے رکھ دیں۔

قہوہ بنانے اور استعمال کا طریقہ:

آدھے سے پونے کپ پانی میں صرف آدھا چمچ قہوے کے اجزا شامل کریں اور 2 منٹ تک ابالیں (اس سے زیادہ وقت تک نہ پکائیں)

ایک وقت میں صرف آدھا کپ قہوہ ہی پیئیں اس سے تجاوز نہ کریں۔

قہوے کو صبح نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل اور رات کے کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل لیں اور کوشش کریں کہ رات کا کھانا رات 8 بجے تک کھا لیں۔ قہوہ پینے کے بعد کچھ بھی کھانے سے گریز کیا جائے۔

اس قہوے کے استعمال کے دوران دن کے اوقات میں خود کو متحرک اور مصروف رکھیں یا 20 منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی کریں۔

قہوے کے استعمال کے دوران زیادہ کھانے سے گریز کریں اور بھوک رکھ کر کھانا کھائیں جب کہ تلی ہوئی غذاؤں، بیکری مصنوعات اور زیادہ میٹھا کھانے سے گریز کریں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet