ایشیا کپ: بارش کے باعث پاک بھارت میچ روک دیا گیا

ایشیا کپ: بارش کے باعث پاک بھارت میچ روک دیا گیا
ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ روک دیا گیا۔ کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بھارت نے اس وقت 19 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنالیے ہیں۔

کولمبو میں پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر 52 منٹ سے اوور کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے اعتراضات پر پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

اگر آج بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet