بھارتی کرکٹر شبھمن گل کا بابر اعظم کے حوالے سے نیا بیان سامنے آگیا

بھارتی کرکٹر شبھمن گل
بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو دیکھتے ہیں، جو اچھا کرتا ہے اسے ہر کوئی دیکھتا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے، بابر ورلڈ کلاس پلیئر ہے ہم اسے ایڈمائر کرتے ہیں۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبھمن گل نے کہا کہ ہم نے لیفٹ آرم بولرز کو کھیلنے کے لیے اچھی پریکٹس کی ہے، ہمارے پاس اسپیشلسٹ تھرو ڈاؤن کرنے والے موجود ہیں جس کی وجہ سے مدد مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے سارے میچز ایک جیسے ہیں، ہر میچ کا پریشر ہے، پاکستان کے خلاف پہلا میچ کھیلا ہوں، سینئرز سے مجھے مدد ملی۔

شبھمن گل کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے ساتھ کھیلنے سے بھی فائدہ ہوا، سب کھلاڑیوں کو اپنے رولز کا علم ہے، لیفٹ آرم بولرز کو کیریئر میں ہر کسی نے کھیلا ہوتا ہے پاکستان کے لیفٹ آرم کو کم کھیلا ہے۔

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ جن کے خلاف آپ کم کھیلتے ہیں تو دقت تو ہوتی ہے، پاکستان کے خلاف اتنا نہیں کھیلتے جتنا دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں، پاکستان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، کینڈی میں بھی اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے جب آپ پہلی بار کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ الگ الگ قسم کے بولرز ہیں، ان کی اپنی اپنی خاصیت ہے، شاہین آفریدی سوئنگ کرتے ہیں اور نسیم شاہ تیز گیند پھینکتے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet