آئی سی سی ورلڈکپ کا فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ مچل مارش کی پیشگوئی

مچل مارش
رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے پیشگوئی کی ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کھیلیں گی۔

ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں مچل مارش نے سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کی مشترکہ میزبانی میں شرکت کی۔

دوران بات چیت مائیکل وان نے آسٹریلیا کا نام لیے بغیر کرکٹر سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے، بھارت، پاکستان یا انگلینڈ؟ جس پر مچل مارش نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل میں آسٹریلیا اور پاکستان مدمقابل ہوں گے۔

مچل کا جواب سن کر ایڈم گلکرسٹ نے اسے اچھا جواب قرار دیا جب کہ مائیکل وان نے ہنستے ہوئے کہا کہ بھارت کو یہاں سے نکال ہی دیا۔

اس سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی جب کہ سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقا کو فہرست میں جگہ دی تھی، ساتھ ہی انہوں نے ورلڈکپ میں بابر اعظم کو پاکستان کے لیے اہم کھلاڑی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet