ورلڈ کپ 2023 سے پہلے بابراعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

 بابراعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کھلاڑیوں کے دل ٹوٹنے والی کوئی بات نہیں ہے۔

ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے، ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم اپنا اسکواڈ بھی تقریباً بنا چکے ہیں، ٹیم کی بہتری کے لئے سب کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں، مجھے ان پر یقین ہے، البتہ ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کر سکتا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet