گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 10 ستمبر کو اہم معرکے میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
بابراعظم نے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کسی اضافی دباؤ کو محسوس نہیں کررہی، یہ جیت ہمیں مزید اعتماد دے گی جبکہ بھارت کے خلاف بڑے میچ کیلئے بھی تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کو اپنی لائن اَپ میں شامل کیا کیونکہ ہمیں اسپنر کی جگہ ایک اور میڈیم فاسٹ بولر کی ضرورت تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان نے فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی شدیدگرمی میں پہلے 10 اوورز میں ہمارے پیسرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، حارث رؤف نے گرمی کے باوجود حریف ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ نسیم نے 3 پلئیرز کو آؤٹ کیا۔