کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر کولمبو پہنچیں گی جبکہ بھارتی ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ کولمبو میں 10 روز تک بارش کی بھرپور پیشگوئی کی گئی ہے، اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔
سپر فور مرحلے کا شیڈول
9 ستمبر: بنگلادیش بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو
10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت، مقام کولمبو
12 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو
14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، مقام کولمبو
15 ستمبر: بھارت بمقابلہ بنگلادیش، مقام کولمبو
ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے اور کولمبو میں 17 ستمبر کو بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اگر فائنل بھی بارش کے باعث نہ ہو سکا تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔