سابق کرکٹر میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

سابق کرکٹر میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار
سری لنکا کے سابق کرکٹر سچتھرا سینانائیکے کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سچتھرا سینانائیکے پر لنکا پریمئرلیگ 2020 میں کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر اکسانے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق سچتھرا سینانائیکے کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے اور اگلے 24 گھنٹے کے دوران انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سچتھرا سینانائیکے سری لنکا کی جانب سے 49 ون ڈے، 24 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet