ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران سلپ ہوکر انجری کا شکار ہوگئے۔
نسیم شاہ فائن لیگ پر باؤنڈری روکنے کی کوشش میں انجرڈ ہوئے، جس کے بعد نسیم شاہ بظاہر بازوں میں تکلیف کا شکار نظر آئے اور نسیم شاہ ساتویں اوور میں انجری کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں پاکستان ٹیم کا میڈیکل اسٹاف نسیم شاہ کا معائنہ کررہا ہے،مکمل معائنے کے بعد نسیم شاہ کی انجری کے بارے میں حتمی رائے قائم کی جا سکے گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوران نسیم شاہ باؤنڈری روکتے ہوئے سلپ ہوئے جس کے بعد انہیں ہاتھوں میں تکلیف محسوس ہوئی اور وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔