2013 میں جنوبی افریقا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے اب تک 140 میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5966 رنز اسکورکیے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
بحیثیت وکٹ کیپر ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچز پکڑے جبکہ 14 اسٹمپنگ بھی کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ تک پہنچ گئی
ڈی کوک نے 8 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی قیادت بھی کی، جس میں سے 4 میں کامیابی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وکٹ کیپر ڈی کوک 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ کرکٹرزجنھیں بھارت اور پاکستان دونوں کے لیے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقا اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔