بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔
ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ کرکٹرزجنھیں بھارت اور پاکستان دونوں کے لیے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے
اس کے علاوہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ورلڈکپ کے لیے شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج بھی حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی
واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔