آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، لاہور سے ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹوور کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو تین روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے، ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور ٹور یادگار ہو گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے کرجایا جائے گا، کرکٹ فینز کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی نے جون میں انڈیا سے سفر کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet