ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ تک پہنچ گئی

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔
اگلے ماہ ورلڈکپ میں شیڈول پاک بھارت میچ کو لے کر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ پُرجوش نظر آرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ روپے تک بھی پہنچ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 29 اگست اور 3 ستمبر کو مخصوص تاریخوں پر پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس کچھ ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھیلوں کی آن لائن ٹکٹ پلیٹ فارم پر پاک بھارت ٹاکرے کی کچھ ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں جن کی قیمت 62 ہزار سے 57 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet