ایشیا کپ کا پانچواں میچ آج بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایشیا کپ میں آج بھارت اور نیپال کے درمیان میچ سری لنکا کے کیڈی کے پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
کیڈی میں آج بھی بارش کا 80 فیصد سے زیادہ امکان ہے، بتایا جا رہا ہے کہ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان بارش کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
بھارت اور نیپال کے درمیان آج ہونے والا میچ بھی بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو اس صورت حال میں بھارتی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
اس وقت گروپ اے میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارتی ٹیم ایک پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور نیپالی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے نیپال کو ایونٹ کے پہلے میچ میں 238 رنز سے شکست دی تھی۔