فاسٹ بولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سہیل خان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں فاسٹ باؤلر سہیل خان نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اپنے پیغام میں سہیل خان کا کہنا تھا کہ اپنے قریبی لوگوں سے مکمل مشاورت کے بعد میں نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) ، میری فیملی، کوچز، مینٹورز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ہر اس شخص کا بہت شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈومیسٹک وائٹ بال اور فرنچائز کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے متوقع نام سامنے آگئے

خیال رہے کہ سہیل خان دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ہیں جہنوں نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن کے دوران پہچان حاصل کی اور انہوں نے لیجنڈ کرکٹر فضل محمود کا بہترین باؤلنگ ریکارڈ بھی توڑا۔

سہیل خان پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کب لائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران 27 جبکہ ون ڈے میں 19 اور ٹی 20 میں 5 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet