آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے متوقع نام سامنے آگئے

آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے متوقع نام سامنے آگئے
رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے متوقع نام سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت کرلی، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان، امام الحق، سعود شکیل، آغا سلمان، افتخار احمد اور محمد نواز کے شامل ہونے کا امکان ہے۔

اسامہ میر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد حارث اور وسیم جونیئر کا نام بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈز کے اعلان کیلئے 5 ستمبر کی تاریخ طے ہے۔ 28 ستمبر تک ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر اسکواڈز میں رد و بدل کر سکتی ہیں، 28 ستمبر کے بعد ٹیموں میں رد و بدل آئی سی سی کی اجازت سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ایشیاء کپ کے بعد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پی سی بی 5 ستمبر تک ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet