ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں افغانستان پہلے فیلڈنگ کرے گا۔

ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،اچھا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet