ایشیا کپ میں آج سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے لیکن مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کینڈی میں بارش کا آغاز ہوچکا ہے۔
پالیکیلے اسٹیڈیم کے اطراف میں بھی مسلسل بارش ہورہی ہے، جس کے پیشِ نظر گراٶنڈز اسٹاف نے فیلڈ کو کور کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
میچ کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔