ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بارش کے سبب کسی نتیجے کے بغیر بھی ختم ہوا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے شہر پالے کیلے کا موسم بہتر ہوگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
ایشیا کپ کے ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان اور بھارت 13 مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں جن میں بھارت نے 7 اور پاکستان نے پانچ بار میدان مارا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ بارش کے سبب کسی نتیجے کے بغیر بھی ختم ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سب سے بڑے معرکے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے 11 حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ نے ایونٹ کے پہلے میچ میں نیپال کا سامنا کرنے والی قومی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔