سابق کرکٹرز کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈری سابق اسپنر انیل کمبلے نے 17 ستمبر کو فائنل کھیلنے کے لیے روایتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کی پیشگوئی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بنگلادیش کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایسی چیز ہے جو ہم سب چاہتے ہیں، بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ ایسی کون سی وجہ ہوگی جو ان دونوں میں سے کوئی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گی’۔
سابق بھارتی اوپنر وسیم جعفر نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی تاریخ میں بھارت اور پاکستان نے کبھی فائنل نہیں کھیلا۔
وسیم جعفر نے کہا ‘ہر کوئی چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا فائنل ہو لیکن ایشیا کپ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، اس لیے میں بھی پاک بھارت فائنل دیکھنا پسند کروں گا’۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ: ٹیمز کی شرٹ پر میزبان ’’پاکستان‘‘ کا نام کیوں نہیں لکھا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
اس کے علاوہ پاکستان کی سابق اسپنر اور معروف کمنٹیٹر عروج ممتاز کا بھی خیال ہے کہ ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کھیلیں گی۔
انہوں نے یہ ہی کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔