ایشیا کپ: بنگلادیش کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: بنگلادیش کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا کے اسٹیڈیم پالے کیلے میں دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ سری لنکن ٹیم مضبوط ہے، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی، کوشش کریں گے اچھا اسکور سیٹ کریں۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو ٹاس جیتتےتو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

یاد رہے کہ دفاعی چیمپئن سری لنکن ٹیم کھلاڑیوں کی انجریز سے پریشان ہے۔ دھشمانتا چمیرا، لاہیرو کمارا، ونندو ہسارنگا اور مدوشنکا انجریز کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 51 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے سری لنکا نے 40 جب کہ بنگلہ دیش نے 9 میچز جیتے ہیں جب کہ دو میچ بے نتیجہ رہے۔

سری لنکا اس وقت آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے، دریں اثنا بنگلہ دیش رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet