ہنگری میں ایتھلیٹ کھلاڑی نے ساتھ دوڑنےوالی خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش کیلئےانگوٹھی پیش کردی۔
بوڈاپیسٹ میں منعقدہ 2023ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ڈومینک مقابلے کیلئے دوڑ رہا تھا۔
ڈومینک فائنل لائن پر کھڑا ہوا پھر اورہینا کا انتظار کرنے لگا۔ اگرچہ وہ مقابلے میں پیچھے رہ گئی لیکن محبت جیت گئی۔
اورہینا کے قریب آتے ہی ڈومینک ایک گھٹنے کے بل گراپھراورہینا کو انگوٹھی پیش کی اور اپنی محبت کا اعلان کیا۔
جواب میں اورہینا نے مسکراتے ہوئے ڈومینک کی پیشکش کوقبول کر لیا۔ ڈومینک نے خوشی سےاپناہاتھ لہرایا۔تاہم بعد میں جوڑے نے میڈیا کے سامنے تصویریں کھنچوائیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ ایک دوسرے کو گزشتہ چار سالوں سے جانتے ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ ان کی شادی کا اعلان کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔
انہوں نے شادی کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور کہا کہ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کی تیاری کر رہے ہیں۔