بھارتی بولر روی چندرن ایشون نے بھارت کے ساتھ پاکستانی ٹیم کو بھی ایشیا کپ 2023 کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر ایشیا کپ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایشون نے ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کا انحصار بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی مستقل کارکردگی کو قرار دیا۔
ایشون نے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کی کامیابی کا انحصار کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی مسلسل پرفارمنس پر ہے، دونوں بیٹرز کی فارم ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈکپ میں مخالف ٹیموں کیلئے اہم چیلنج ثابت ہوسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے
بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’اگر بابر اور رضوان نے مڈل آرڈر میں بیٹسمین کے طور پر مسلسل پرفارمنس دیں تو پاکستان ایشیاکپ اور ورلڈ کپ میں مخالف ٹیموں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ایشون نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 5 سے 6 سالوں میں غیر معمولی کرکٹرز پیدا کیے ہیں۔