پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 کا آج سے آغاز

پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 کا آج سے آغاز
پاکستان 15 سال کے طویل عرسے بعد کثیر القومی ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور ایشیا کپ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ ایشیا کا چیمپئن بننے کی جنگ کا آغاز آج ملتان سے ہوگا جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا…

ایشیا کپ میں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ کرکٹ کے میدانوں کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ہفتہ 2 ستمبر کو کینڈی سری لنکا مین شیڈول ہے ساتھ ہی پاکستان اور افغانستان کے میچ کی سنسنی سے بھی شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے۔ بنگلا دیش اور سری لنکا کا ٹاکرا اور جیت پر ناگن ڈانس یہ سب ہوگا

ایشین چیمپئن بننے کیلیے ٹیموں نے کمر کس لی۔ ملتان میں پاکستان اور نیپال جم کر پریکٹس کی جب کہ افغانستان کی ٹیم نے بھی لاہور میں تیاریاں کیں جہاں وہ اتوار 3 ستمبر کو بنگلہ دیش اور منگل 5 ستمبر کو سری لنکا سے ٹکرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

ایشیا کپ کے 13 میچ 4 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ چار مقابلے پاکستان اور فائنل سمیت 9 مقابلے سری لنکا میں منعقد ہوں گے۔

ایشیا کپ میں میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہیں جن میں سے بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلیں گی۔

افتتاحی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet