ایشیا کپ: بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا اور ٹیم کے اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار سے چھٹکارا نہ پا سکے، اسکواڈ میں ان کی جگہ انعام الحق کو شامل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج سے پاکستان میں آغاز ہوگا ۔پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہوں گی جب کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet