ایشیا کپ: نیپال کیخلاف قومی ٹیم کے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلیے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلیے گیارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

ایشیا کپ کا پہلا میچ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے پہلے میچ کے لیے گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض شاداب خان انجام دیں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet