ایشیا کپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا

بھارتی کرکٹ ٹیم
ایشیا کپ کے شروع ہونے سے ایک دن پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے ابتدائی 2 میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ وارننگ جاری

کے ایل راہول ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں تاہم وہ 100 فیصد فٹنس ثابت نہیں کر سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: ویوین رچرڈز کی شاہین آفریدی سے متعلق بڑی پیشگوئی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet